آسٹریلین اوپن ٹینس: بڑا اپ سیٹ، رافیل نڈال کو مقامی سٹار ڈومینک تھیم نے پچھاڑ دیا

Last Updated On 29 January,2020 10:27 pm

میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر چار مقامی سٹار ڈومینک تھیم نے شکست دے دی۔

میلبورن پاک میں آسٹریلین اوپن کے ٹاپ سیڈ ہسپانوی سٹار رافیل نڈال اور آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم کے درمیان کوارٹر فائنل میں مقابلہ ہوا جہاں عالمی نمبر چار نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ڈومینک تھیم نے شان دار کارکردگی کے ذریعے عالمی نمبر ایک کے ریکارڈ 20 واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا جو کہ راجر فیڈرر کا ریکارڈ ہے۔

کوارٹرفائنل میں ہونے والے یادگار مقابلے میں ڈومینک تھیم نے رافیل نڈال کو 7-6، 7-6، 6-4 اور 7-6 سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین اوپن ٹینس: اسپینش گاربائن موگوروزا نے روسی حریف کو پچھاڑ دیا

نڈال اور تھیم اس سے قبل گزشتہ پانچوں گرینڈ سلیم مقابلوں میں آمنے سامنے آئے تھے جہاں نڈال نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ فرنچ اوپن کے گزشتہ دونوں فائنل میں بھی سخت مقابلہ ہوا تھا۔

ڈومینک تھیم پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ، چین کی کیانگ وینگ نے سرینا ولیمز کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا

دوسرے کوارٹرفائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی سٹین واورینکا کو 1-6، 6-3، 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

آسٹریلین اوپن کا دوسرا سیمی فائنل سات مرتبہ کے چمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ اور 6 مرتبہ کے سوئس اسٹار روجر فیڈرر کے درمیان ہوگا۔

یادگار کامیابی کے بعد ڈومینک تھیم کا کہنا تھا کہ پورا میچ بہت اچھے معیار کا تھا میرے خیال میں ہم دونوں اچھی فارم میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وُزنیاکی کا ٹینس کیرئیر ختم، شکست پر آنسو چھلک پڑے

یاد رہے کہ ڈومینک تھیم سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے والے آسٹریلیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ ان سے پہلے تھامس مسٹر سیمی فائنل تک پہنچنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تھامس مسٹر کو ڈومینک تھیم نے اپنے مشیر کی حیثیت سے برطرف کردیا تھا۔

ڈومینک تھیم نے کہا کہ آج میں محسوس کررہا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ صحیح صورت حال پر ہوں، یہ ضروری تھا کیونکہ نڈال عظیم کھلاڑی ہیں اور آپ کو قسمت کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری، پلسکووا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں

ان کا کہنا تھا کہ ایک عظیم چمپیئن کھلاڑی کو ہرانے پر خوشی ہے اور جس طرح میچ کھیلا اس پر مجھے فخر ہے اور یہ میرے یاد گار ہے۔

4 گھنٹے دس منٹ تک جاری رہے والے میچ کے بعد ہارنے والے کھلاڑی رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ پہلے دو سیٹس کے دوران میں بہتر محسوس نہیں کر رہا تھا، گرم محسوس نے بھی میرے پسینہ چھڑا دیئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری شکست کی بڑی وجوہات میں سے ایک نیا گیند کا ہونا ہے، کیونکہ گیند بھی بھاری لگ رہا تھا، دو سیٹس کھیلنے کے بعد جب واپسی ہوئی تو اس وقت بھاری گیند کے ساتھ حریف کھلاڑی ڈومینک تھیم نے بہت شاندار کھیل پیش کیا۔ تھیم ابھی نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ پھرتیلے کھلاڑی ہیں۔

نڈال کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈومینک تھیم کا فتح کے بعد رویہ بہت اچھا لگا ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ (تھیم) میں (نڈال) ہوں۔ ہم دونوں میں بہت ساری چیزیں مشترک تھیں۔
 

Advertisement