آسٹریلین اوپن ٹینس: نوویک جوکوچ اور فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری

Last Updated On 28 January,2020 05:32 pm

میلبورن: (ویب ڈیسک) سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران ٹینس سٹار نوویک جوکوچ اور سوئٹزر لینڈ کے شہر آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

آسٹریلیا میں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں سوئس سٹار نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف امریکی کھلاڑی ٹینی سینڈ گرین کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی۔

انہوں نے ٹینی سینڈ گرین کو 6-3، 2-6، 2-6، 7-6(10-8) اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کوالیفائی کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تین گھنٹے اور 28 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔

ادھر دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں سربین دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا مقابلہ کینیڈین سٹار میلوس رائونک سے تھا جس میں جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلوس رائونک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-3 اور 7-6(7-1) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
 

Advertisement