میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اسپین کی غیر معروف ٹینس سٹار گاربائن موگوروزا نے روسی حریف انستاسیا پولو چینکووا کو پچھاڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے دوران سپین کی غیر معروف ٹینس سٹار 26 سالہ گاربائن موگوروزا نے روسی کھلاڑی انستاسیا پوگو چینکووا کو سات پانچ اور چھ تین سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ گاربائن موگوروزا 2016ء میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں جبکہ ایک سال بعد انہوں نے ومبلڈن ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گاربائن موگوروزا سیمی فائنل کے دوران جمعہ والے دن سیمونا ہیلپ Simona Halep سے ٹکرائیں گی۔
"Do you know who you play next?"
— #AusOpen (@AustralianOpen) January 29, 2020
"I don t know"
Breaking the news to @GarbiMuguruza...#AusOpen | #AO2020 pic.twitter.com/sVExPMS48V
دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیل میں مگن موگوروزا سے پوچھا گیا کہ ان کا سیمی فائنل میں میچ کس کے ساتھ ہے تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے بتایا کہ ہاں میرا سیمی فائنل میں مقابلہ سیمونا ہالیپ کے ساتھ ہے۔ جس کے لیے میں اور میری کوچ زبردست انداز میں محنت کر رہی ہیں۔