برلن: (دنیا نیوز) ٹینس کورٹ کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سپر سٹار ناؤمی اوساکا کو غیر معروف کھلاڑی سارا سوریبز Sara Sorribes نے سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فیڈ کپ میں سپین کو جاپان کی دو صفر کی برتری دلا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کے کلے کورٹ پر فیڈکپ کا بڑا مقابلہ ہوا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں جاپان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ رینکن 78 سارا سوریبز Sara Sorribes کے خلاف مہمان ٹیم کی نمائندگی سپر سٹار ناؤمی اوساکا نے کی۔
2018ء کی آسٹریلین اوپن چیمپئن اپنی برتری نہ دکھا سکیں، پہلا سیٹ چھ صفر سے ہار گئیں۔
سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کی تجربہ کاری نظر آئی، کم بیک بھی نہ کر پائیں، دوسرے سیٹ میں چھ تین کی شکست سے ٹینس پرستاروں کو حیرانی ہوئی۔
میساکی ڈوئی Misaki Doi کے بعد ناؤمی کی شکست کے بعد میزبان سپین نے جاپان پر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔