غیر معروف کھلاڑی ڈوڈن نے انگلش سٹار جونا کونٹا کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا

Last Updated On 13 February,2020 09:53 am

پیٹرزبرگ: (دنیا نیوز) انجری کو مات دینے والی انگلش کھلاڑی جونا کونٹا کو غیر معروف کھلاڑی نے اپ سیٹ کر دیا، روٹرڈیم ٹینس اوپن دفاعی چیمپئن جائل مونافلز نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے پرتگالی حریف کو ہرا دیا۔

روس میں پیٹرز برگ ویمن ٹرافی کا ٹینس ایونٹ، انجریز سے نجات پانے والی نمبر ون انگلش ٹینس اسٹار جوہنا کونٹا کو ٹف ٹائم ملا، تجربہ کار فرانسیسی کھلاڑی ڈوڈن سے ہار گئیں، تین چھ اور چار چھ کی ہار اور ایونٹ سے آؤٹ ہونے کا غم انگلش ویمن ٹینس اسٹار پر بھاری ہو گیا۔

دوسرے میچ میں "روٹرڈیم اوپن" کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی کا مقابلہ،
دفاعی چیمپئن جائل مونافلز کا پرتگال کے جوا سوساکا آمنا سامنا، فرنچ کھلاڑی نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی، جائل مونافلز کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔
 

Advertisement