رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز فرد جرم کی کاروائی کیلئے 28 فروری کو طلب

Last Updated On 14 February,2020 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم کی کاروائی کے لیے 28 فروری کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف دو مختلف نیب کیسز کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی گواہوں کے بیانات لینے کی استدعا کو مسترد کیا اور ضمنی ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی، انہیں آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کاروائی کے لیے طلب کرلیا۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
 

Advertisement