لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، اسمبلی کا اجلاس 23 جنوری کو سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا۔
سابق وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کیس اور سلمان رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں زیر حراست ہیں، 23 جنوری کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رہنماوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی جسے سپیکر پرویز الہی نے قبول کر لیا۔