لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔
حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔ جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔
اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ حمزہ شہباز کی درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔