کبڈی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں آج بھارت کا آسٹریلیا، پاکستان کا ایران سے مقابلہ

Last Updated On 15 February,2020 10:37 am

گجرات: (دنیا نیوز) کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل میں رسائی کنفرم کرلی۔ آج دونوں سیمی فائنل کھیلے جائیں گے، بھارت کا آسٹریلیا جبکہ پاکستان کا ایران سے مقابلہ ہوگا۔

گزشتہ روز گجرات کے ظہور الٰہی شہید سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے آذربائیجان کو 30 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دے دی، یہ پاکستان کی بی گروپ میں تیسری فتح ہے جس کے بعد سیمی فائنل میں رسائی بھی حاصل ہوگئی۔

گروپ اے کے میچ میں بھار ت نے انگلینڈ کو 44-26 سے مات دی اور چوتھی فتح کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ کنفرم کرائی۔ مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی تھے، جن کا ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، میچز کے آغاز سے پہلے سکولوں کے بچوں نے ملی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس دی۔
 

Advertisement