سویڈن موٹر ریلی: برفیلے ٹریک پر ڈرائیورز کی گرمجوشیاں، ایلفن ایوانز کامیاب

Last Updated On 15 February,2020 04:22 pm

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن کے فل ٹھنڈ ماحول میں ڈرائیورز نے خوب گرمجوشیاں دکھائیں، بے قابو گاڑیوں کی خوفناک ٹکر اور قلابازیوں سے فلمی منظر پیش کیا، افتتاحی راؤنڈ میں برطانیہ کے ایلفن ایوانز Elfyn Evans نے کامیابی حاصل کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برفیلے ٹریک پر جوشیلے انداز دیکھنے کو ملے، سویڈن موٹر ریلی میں دنیا بھر کے ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئے۔

برف سے ڈھکی سڑکوں پر ریس کے دلکش منظر نے سب کے دل جیت لیے، کچے ٹریک پر پکی ڈرائیونگ کی مہارتوں نے بھی دیکھنے والوں کو پرجوش کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بے قابو ٹریک سے اتر گئی۔ دوسرے اور حادثے میں کار کی قلابازیاں اور تیسری آؤٹ آف کنٹرول گاڑی نے تو فلمی منظر پیش کر دیا۔

کامیابی سے فنشنگ لائن عبور کرنے والوں پہل برطانیہ کے ایلفن ایوانز Elfyn Evans نے کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 30 منٹ اور 43 اعشاریہ سات سیکنڈ میں طے کیا۔

ورلڈ چیمپئن اوٹ ٹانک Ott Tanak آٹھ اعشاریہ پانچ سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔
 

Advertisement