آذربائیجان میں پھنسے کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے انتظامات مکمل

Last Updated On 25 February,2020 06:05 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاک ایران سرحد بند ہونے کے باعث آذر بائیجان میں پھنسے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی واپسی کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، پہلے شارجہ اور پھر کراچی پہنچیں گے۔

بلوچستان کے ورلڈ کک باکسنگ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں ملک کی نمائیندگی کرنے والے 9 کھلاڑی اور افیشلز پر مشتمل ٹیم ایونت کا حصہ بنی۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 3 گولڈ میڈل اور ونر بیلٹ جیتی تاہم پاک ایران سرحد بند ہونے کے بعد بذریعہ روڈ واطن واپس انے والے کھلاڑی آذر بائیجان میں پھنس کر رہ گئے جس کے بعد ان کی مشکلات سے بھرے پیغامات میڈیا پر چلنے کے بعد حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے ان کی واپسی کے انتظامات کئے۔ کک باکسنگ کے کھلاڑیوں کو باہکو سے بذریعہ جہاز شارجہ اور پھر کراچی پہنچایا جائے گا۔
 

Advertisement