لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق یو ایس اوپن میں شرکت کریں گے، وہ منگل کو امریکا کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔
اعصام الحق مینز ڈبلز میں برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ کے پارٹنر ہوں گے۔ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ بعد پہلے ٹینس کورٹس میں واپسی کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ خیال رہے کہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ 31 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔
All set and clear to travel once again after 6 months Alhamadulliah pic.twitter.com/ZwnkuSix7i
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) August 16, 2020
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گی: اعصام الحق
گزشتہ دنوں کرکٹ ر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں پازیٹو دکھائی دے رہی ہے۔ لمبے وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا۔ پاکستان ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم کی میچ پریکٹس کم تھی انگلینڈ کی ٹیم سیریز کھیلی ہوئی تھی۔
اعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ہوم کنڈیشنز کا بھی فائدہ تھا، پاکستان کے بیٹسمینوں اور بالروں نے پھر بھی اچھا پرفارم کیا۔ سیریز ابھی جاری ہے، پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے ریزلٹ دے گی، پاکستان ٹیم کو وقت دیں اور انہیں سپورٹ کریں۔