اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز شکست سے دوچار

Published On 17 September,2020 09:19 am

روم: (دنیا نیوز) اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز کو شکست ہو گئی، یو ایس اوپن چیمپئن وکٹوریہ آزارینکا نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا کر باہر کر دیا، نمبر ون سیمونا ہیلپ نے فاتحانہ انٹری ڈالتے ہوئے اطالوی حریف کو آؤٹ کیا۔

اٹلی کے کلے کورٹ پر دنیا بھر کی ٹینس اسٹار کے مشکل مقابلے، ریکارڈ تیئس گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز کو بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا سے دو صفر کی بری شکست ہوئی۔

یو ایس اوپن کی چیمپئن کا دوسرے راؤنڈ میں امریکا ہی کی صوفیہ کینن سے شیڈول ہے، دوسرے راؤنڈ میں نمبر ون سیمونا ہیلپ کا میزبان ملک کی جیسمین پاؤلینی سے مقابلہ ہوا۔ رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے چھ تین اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔

دفاعی چیمپئن کیرولینا پلیسکووا نے جمہوریہ چیک کی ہموطن باربورا زالاووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔