کراچی: نارتھ ناظم آباد میں واقع ہاکی اسٹیڈیم سابق اولمپئن اصلاح الدین سے واپس مانگ لیا گیا

Published On 08 October,2020 03:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ہاکی اسٹیڈیم قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین سے واپس مانگ لیا، ڈی ایم سی سینٹرل نے نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گراونڈ پر غیر افراد کا قبضہ ختم کیا جائے، ہاکی گراونڈ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے جس کوغیر قانونی طریقہ سے کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے، گراونڈ کے اطراف دکانیں بھی غیر قانونی ہیں۔

دوسری جانب اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ حکومت سے تیس سال کا معاہدہ کیا ہے جبکہ نوٹس کا جواب بھی دے دیا ہے۔
 

Advertisement