محکمہ ایکسائز سندھ نے آن لائن موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی کا آغاز کر دیا

Published On 08 October,2020 01:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آن لائن موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی کا آغاز کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شعیب صدیقی نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے آن لائن موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ اب انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ، اے ٹی ایم مشین کے ذریعے بھی وہیکل ٹیکس جمع ہوسکے گا۔

شعیب صدیقی نے کہا پرائیوٹ اورکمرشل گاڑیوں کے مالکان کو آن لائن ادائیگی سےسہولت ملے گی۔ آن لائن طریقے سے موٹر وہیکل ٹیکس سے محکمہ ایکسائز کو 20 فیصد زائد وصولیاں متوقع ہیں۔ موٹر وہیکل ٹیکس جمع کرانے کے لئے اب محکمہ ایکسائز کی دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈی جی ایکسائز سندھ کا کہنا تھا کہ گاڑی مالکان کی سہولت کے ساتھ ایکسائز دفاتر کے رش میں بھی کمی آئے گی۔
 

Advertisement