لاہور: (دنیا نیوز) مایہ ناز برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔
باکسر عامر خان نے یہ بات گوردوارہ دربار صاحب کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری کا خوشگوار تجربہ رہا۔ کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔ پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی لیکن دوسری جانب بھارت، پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔
Amazing experience visiting Kartarpur today at Guru Nanak’s shrine. Thank you for the hospitality . I request the Indian government to allow the Sikh community to visit pakistan kartarpur @PakistanFauj @OfficialDGISPR pic.twitter.com/L5gHri55CA
— Amir Khan (@amirkingkhan) December 16, 2020
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے مودی سرکار سے درخواست کی کہ بھارتی حکومت سکھوں کیلئے گیٹ کھولے اور انھیں کرتارپور آنے دے۔