انڈین کسانوں کا احتجاج، باکسر عامر خان بھی حق میں بول پڑے

انڈین کسانوں کا احتجاج، باکسر عامر خان بھی حق میں بول پڑے

ٹویٹر پر جاری بیان میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ انڈین کسانوں کیخلاف پرتشدد کارروائیاں قابل مذمت اور تکلیف دہ ہے۔ انڈین حکام کو ان کی بات سننی چاہیے، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔

عامر خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دنیا بھر میں موجود میرے سکھ بھائی اور بہنیں انصاف کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ میں ہندوستانی کسانوں کیساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بھرپور سپورٹ کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی کسان مودی سرکاری کے زرعی قانون کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ آج کسانوں کی کال پر پورے بھارت کو بند کر دیا گیا تھا۔ پہیہ جام ہڑتال کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔