سوات: (دنیا نیوز) مالم جبہ میں پہلی دفعہ سنو سائیکلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، پتھریلے اور برف پوش پہاڑوں پر سائیکلنگ کے ماہر کھلاڑیوں نے خوب جوہر دکھائے۔
سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پہلی دفعہ سنو سائیکلنگ ریس کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی کے علاوہ ملک بھر سے سائیکلنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
سنو سائیکلنگ کیلئے برف پوش وادی میں چھ کلومیٹرکا طویل ٹریک مخصوص کیا گیا تھا جہاں سنو سائیکلنگ ریس میں شریک کھلاڑیوں نے کہیں پر برفیلی اور کہیں پتھریلے ٹریک پر اپنے فن کے جوہر دکھائے۔
وادی مالم جبہ میں موجود جہاں سیاحوں نے قدرتی مناظر اور چیئر لفٹ کی سیر کی وہیں سنو سائیکلنگ کے مقابلوں، کلچرل میوزک اور علاقائی رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔