پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے دو روزہ مقابلے 22 مارچ سے شروع ہونگے

Published On 21 March,2021 06:48 pm

کراچی: (اے پی پی) پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ کے دو روزہ مقابلے بروز پیر مورخہ سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہونگے۔

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ نے بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز، جونیئر اوریوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے۔

بوائز کلاس کے ویٹ کیٹگریز میں 36 کلوگرام، 38 کلوگرام، 40 کلوگرام، 42 کلوگرام اور 44 کلو گرام شامل ہیں۔ جونیئر کلاس کے مقابلوں میں 46 کلوگرام، 48 گلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلو گرام اور یوتھ کلاس میں 69 کلوگرام، 64گرام، 60 کلوگرام،56 کلوگرام، 52 کلوگرام، 49 کلو گرام کے باکسرز حصہ لیں گے۔

تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کی معاونین خصوصی محترمہ نسیمہ بلوچ ہوں گی۔ یہ ایونٹ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement