جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا ومبلڈن سے دستبردار

Published On 20 June,2021 04:45 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ جاپانی کھلاڑی اوساکا ناؤمی نے رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ میں ہونے والی ومبلڈن چیمپئن شپ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

ان کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ اوساکا ناؤمی رواں سال ان مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گی جس کی بنیادی وجہ ان کی صحت اور نجی مصروفیات ہیں۔

اوساکا جو اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں، انہیں عبوری طور پر ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

فرنچ اوپن سے علیحدگی کے بعد ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ ان اولمپکس میں حصہ لینا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پریس کانفرنس نہ کرنے پر جرمانہ، ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن سے دستبردار

خیال رہے کہ ناؤمی اوساکا نے فرنچ اوپن ٹینس سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے بڑا دھماکا کر دیا تھا۔ انہوں نے اقدام میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر عائد جرمانہ کے ردعمل میں اٹھایا تھا۔

انہیں میچ کے بعد میڈیا بائیکاٹ کرنے پر دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانہ ہوا تھا۔ ساتھ ہی ضابطے کی مزید خلاف ورزی پر انہیں ایونٹ سے آؤٹ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

ناؤمی اوساکا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو سے انکار کیا جسے ضابطے کی شدید خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔
 

Advertisement