پیرس: (دنیا نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا نے ایونٹ سے دستبرداری کا دھماکا کر دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو نہ کرنے پر انہیں جرمانہ کیا گیا تھا۔
تفصیل کے مطابق ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم ’’فرنچ اوپن‘‘ میں پلیئر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ جاپان سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا ایونٹ سے دستبردار ہو گئی ہیں۔
گزشتہ روز انہیں میچ کے بعد میڈیا بائیکاٹ کرنے پر دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانہ ہوا تھا۔ ساتھ ہی ضابطے کی مزید خلاف ورزی پر انہیں ایونٹ سے آؤٹ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پیرس میں ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم ’’فرنچ اوپن‘‘ کا دبنگ آغاز ہوا تھا۔ ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا نے رومانیہ کی غیر معروف کھلاڑی پیٹرشیا ماریہ کو ہرا کے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
ناؤمی اوساکا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو سے انکار کیا جسے ضابطے کی شدید خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔
فیورٹ کھلاڑی کی دبنگ انٹری اور جرمانہ کہانی اور دھمکی نے نیا کھیل شروع کر دیا ہے۔