عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا کو میچ کے بعد پریس کانفرنس سے انکار پر جرمانہ

Published On 31 May,2021 03:35 pm

پیرس: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کا دوسرا گرینڈ سلیم فرنچ اوپن شروع ہوتے ہی تنازع بھی سامنے آ گیا، عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا کی طرف سے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے انکار کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانے کر دیا گیا۔

یرس میں ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم ’’فرنچ اوپن‘‘ کا دبنگ آغاز، ویمن سنگلز میں عالمی نمبر ٹو ناؤمی اوساکا نے رومانیہ کی غیر معروف کھلاڑی پیٹرشیا ماریہ کو ہرا کے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

جاپان کی ناؤمی اوساکا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو سے انکار کیا جسے ضابطے کی شدید خلاف ورزی قرار دے کر اسٹار کھلاڑی کو دس ہزار پانچ سو پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا، ساتھ ہی آئندہ ایسی شکایت پر ایونٹ سے آؤٹ کر دینے کی دھمکی بھی دیدی۔ فیورٹ کھلاڑی کی دبنگ انٹری اور جرمانہ کہانی اور دھمکی نے نیا کھیل شروع کر دیا۔

ویمن سنگلز میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا نے روسی حریف سویتلانا کو دو ایک کے سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا، میچ کا اسکور چھ چار، دو چھ اور چھ تین رہا۔
 

Advertisement