پاکستان کےعرفان محسود نے ایک پائوں پر 43 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Published On 29 June,2021 12:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان کےعرفان محسود نے فرانس کے ایریق لیجیون کا گینزورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، ڈی آئی خان کے نوجوان عرفان محسود نے ایک پائوں پرایک منٹ میں 43 پش اپس لگا ریکارڈ توڑا۔

پاکستان کےعرفان محسود نے فرانس کے ایریق لیجیون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، فرانس کےایریق لیجیون نے ایک پاوْں پہ 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 31 پش آپس کئے تھے، ڈی آئی خان کے نوجوان کھلاڑی عرفان محسود نے ایک پائوں پر ایک منٹ میں 43 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں 24 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔ انہوں نے اب تک انڈیا کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ عرفان محسود کے ٹوٹل 43 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہو گئے،اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، عراق، سپین، اٹلی، فلپائن، مصر،انڈیا اور فرانس کے کئی ریکارڈ پاکستان کے نام کرچکے ہیں۔
 

Advertisement