'سیاحت کیلئے امن ضروری، دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا'

Published On 29 June,2021 11:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاحت کے لئے امن سب سے زیادی ضروری ہے، دہشت گردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا، جان و مال کا تحفظ نہ ہو تو لوگ گھومنے پھرنے کیلئے نہیں آتے، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں مزید نئے سیاحتی مراکز کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا، سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبے لا رہے ہیں، موبائل فون کے باعث سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوا، سیاحتی زون بنا رہے ہیں، سیاحت میں مزید اضافہ ہوگا، خیبرپختونخوا، شمالی علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کی ضرورت ہے۔
 

Advertisement