اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے حوالے سے فراہم کردہ اعداد وشمار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبرآئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
Good news from SBP. #RoshanDigitalAccount achieves more milestones. Inflows crossed $1.5 bn on Friday, with investment in Naya Pakistan Certificates surpassing $1 bn. Accounts & deposits have set new records since the $1 bn event 2 months ago. https://t.co/sEe2wiOYrG pic.twitter.com/hAIx2Rko4Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2021
وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ جمعے تک اوورسیز پاکستانیوں نےڈیرھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، دو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔