لیاری والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آسٹرو ٹرف والی سربازی گراؤنڈ تیار کر لی

Published On 21 August,2021 08:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منی برازیل لیاری جہاں فٹبال کا شوق آسمان کو چھوتا ہے، حکومتی سطح پر سٹیڈیم بنانے کے لئے کوئی کام نہ کیا گیا لیکن لیاری والوں نے اپنی مدد آپ وہ کر دکھایا جو پہلے کبھی نہ ہوا ، سربازی گراؤنڈ ،واحد گراؤنڈ ہے جہاں آسٹرو ٹرف لگی ہے ، یہاں بچے کس طرح اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔

لیاری والوں کی محنت رنگ لے آئی اور بچوں کا خواب پورا ہوگیا۔ لیاری سنگولین کا سربازی فٹبال گراونڈ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں اٹلی سے درآمد کی گئی آسٹرو ٹرف لگائی گئی ہے۔ جبکہ متصل عمارتوں کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

بے پناہ عوامی مسائل میں گھرے لیاری میں اس فٹبال گراونڈ کو دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

مستقبل میں کچھ کر دیکھانے کا جذبہ جونئیر فٹبالرز میں بھرا ہے، کہتے ہیں کہ ٹرف پر کھیلنے کا اپنا ہی ایک مزا ہے

رنگین دیواروں کے درمیان سبز ٹرف پر ڈیفنس اور اٹیکنگ کا جارحانہ مظاہرہ دیکھنے شائقین بھی بڑی تعداد میں ادھرکا رخ کرتے ہیں ۔
 

Advertisement