کراچی: اصل کی بجائے نقلی زیورات رکھنے سے متعلق کیس، 26 اگست تک چالان پیش کرنے کا حکم

Published On 20 August,2021 04:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بینکنگ عدالت نے کراچی میں نجی بینک کے لاکرز سے اصلی زیورات تبدیل کرکے نقلی زیورات رکھنے سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کو 26 اگست تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا

بینکنگ عدالت میں نجی بینک کے لاکرز سے اصلی زیورات تبدیل کرکے نقلی زیورات رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے گرفتار بینک ملازمین کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لیئے مہلت مانگی جس عدالت نے قبول کرتے ہوئے 26 اگست تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، ملزمہ صاحبہ اور دیگر کی درخواست سماعت 25 اگست جبکہ ملزم ذوالفقار اور دیگر کے وکلا کے عدم موجودگی پر درخواست کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ملزم ولید کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فریقین کو 2 ستمبر کے لئے نوٹسز جاری کردیا، مقدمے میں کامران اور سعدیہ رضوی ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔
 

Advertisement