پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی

Published On 02 December,2021 07:31 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی کے لاپتہ ہونے پر ڈبلیو ٹی اے نے چین میں مقابلوں پر پابندی عائد کر دی جس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کھیل کی عالمی تنظیم پر ’’اسپورٹس کو سیاست زدہ ‘‘ کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔

چین کے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں جس پر انتہائی تشویش کااظہار کرتے ہوئے امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مطالبے کے ساتھ ہی چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل کر دیے۔

چین اور ہانگ کانگ نےشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پینگ شوئی کے معاملے پر ڈبلیو ٹی او اسپورٹس کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔
 

Advertisement