ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات

Published On 13 December,2021 09:28 pm

لاہور:(دنیا نیوز)ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں نے ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات کی جس میں ڈی جی رینجرزنے بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو مبارکباد دی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل سید آصف حسین نے کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب رینجرز کا نمایاں کردار ہے جو تاریخ میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز بین الاقوامی ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ سلطنت عمان میں منعقد ہوئی ،چیمپئن شپ میں پاکستان سے رینجرز سمیت 16 ممالک کے دستے نے حصہ لیا۔

پنجاب رینجرز کی ٹیم نے 2 گولڈ میڈل 2 سلور میڈل اور 1 برانز میڈل جیتا اورمجموعی طور پر چیمپئن شپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی۔