لاہور:(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی ہدایات اور کورونا کی صورتحال کے پیش نظر 73 ویں پنجاب گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
NCOC کی ہدایات اور کرونا کی صورتحال کے پیش نظر 73 ویں پنجاب گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
— Rai Taimoor Khan Bhatti (@RaiTaimoorPTI) January 19, 2022
ایونٹ کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں۔
کرونا صورتحال میں بہتری آتے ہی گیمز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
کرونا سے مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل کریں۔ pic.twitter.com/gdoO7iwwUy
رائے تیمور خان بھٹی نے مزید لکھا کہ ایونٹ کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں۔ مگر اب کورونا صورتحال میں بہتری آتے ہی گیمز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیر کھیل نے عوام کو کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی بھی ہدایات کیں۔