پاکستان کے سب سے بڑے سکی سلوپ نلتر میں قومی سطح کے مقابلوں کا آغاز

Published On 04 February,2022 11:05 am

گلگت: (دنیا نیوز) سطح سمندر سے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ملک کے سب سے بڑے سکی سلوپ نلتر میں سکیئنگ کے قومی سطح کے مقابلوں کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

وادی نلتر میں نیشنل سکیئنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، نلتر کی برف پر قومی سطح کے سکئینگ مقابلوں کیلئے سلوپ تیار کیا گیا ہے، سنو بورڈنگ سمیت محتلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

چین میں جاری ونٹر اولمپکس میں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، نلتر میں شروع ہونے والے قومی سکی مقابلے خوبصورت وادی نلتر میں 10 فروری تک جاری رہینگے۔