کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 74 ویں جشنِ یومِ آزادی و الحاقِ پاکستان پر اہلِ گلگت بلتستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد، گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرا راج سے نجات حاصل کر کے پاکستان سے الحاق کیا، آج عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے، وہ عہدِ وفا جس کی بنیاد 74 سال قبل گلگت بلتستان کے بزرگوں نے الحاقِ پاکستان کی شکل میں رکھی تھی۔