لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس معاملے میں ہاتھ ڈالا، وہاں پر ہی تباہی آئی۔
لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدعوام روڈ پر واقع آصف سومرو کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور آصف سومرو سے انکی والدہ اور عبدالرزاق سومرو سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس معاملے میں ہاتھ ڈالا، وہاں پر ہی تباہی آئی، موجودہ حکمرانوں نے عوام سے آئینی آزادی بھی چھین لی۔ ہم اقتدار کیلئے نہیں، خدمت کی سیاست کرتے ہیں، مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، عوام کو گیس اور بجلی کے مہنگے بلوں کی صورت میں موجودہ حکومت کی نااہلی کو بھگتنا پڑرہا ہے، آج بھی پاکستان کے ہر آدمی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے جسے عمران خان چھین رہا ہے۔