نڈال نے انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Published On 17 March,2022 07:47 pm

کیلیفورنیا:(دنیا نیوز) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں رافیل نڈال کا ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرا ہے، سپینش کھلاڑی نے امریکی حریف ریلی اوپیلکا کو شکست دے کر انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

رافیل نڈال کی اس میچ میں جیت کا سکور سات چھ اور سات چھ رہا۔
 

Advertisement