پاکستان نے اسپین کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

Published On 03 May,2022 06:04 pm

بارسلونا:(دنیا نیوز) پاکستان نے اسپین کو پہلے ہاکی ٹیسٹ میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔

بارسلونا میں ہونے والے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان اسپین کے خلاف چار گول اسکور کئے، قومی ہاکی ٹیم کی طرف سے مبشر، رضوان، اعجاز اور رومان گول کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ میزبان ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔

قومی ہاکی ٹیم نے دو میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی، دوسرا ہاکی ٹیسٹ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے جبکہ ہاکی اسٹارز نے عید بھی بارسلونا میں ادا کی۔
 

Advertisement