انڈونیشیا کو ہرا کر بھارت نے پاکستان کو ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا

Published On 26 May,2022 07:03 pm

جکارتہ:(دنیا نیوز) بھارت نے ایشیا ہاکی کپ میں انڈونیشیا کو 0 - 16 سے ہرا کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

انڈونیشیا میں جاری ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کے باوجود پاکستان ہاکی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی، گروپ اے کی چاروں ٹیموں کے 3، 3 میچ مکمل ہوگئے اور پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایونٹ میں تیسرے نمبر پر آنے کی وجہ سے قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی، تینوں میچز کا فاتح جاپان پہلے ہی ورلڈکپ میں رسائی پا چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ورلڈکپ 2014 میں بھی پاکستان کوالیفائی نہیں کر سکا تھا، ہاکی ورلڈکپ آئندہ سال بھارت میں کھیلا جائے گا۔
 

Advertisement