ایشیا ہاکی کپ: ٹیکنیکل غلطی جاپان کیخلاف پاکستان کی شکست کی وجہ بنی

Published On 26 May,2022 07:17 pm

جکارتہ:(دنیا نیوز) ایشیا ہاکی کپ میں جاپان کے خلاف بڑی ٹیکنیکل غلطی پاکستان کی شکست کی وجہ بنی۔

خیال رہے کہ جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کو جاپان کے خلاف میچ میں تین دو کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاپانی کھلاڑیوں نے 14ویں،15ویں اور پھر 27ویں منٹ میں گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔

دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ قومی کھلاڑی اعجاز احمد نے گول سکور کیا، جبکہ 30 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر سے بال کو جال میں ڈال کر سکور کو تین دو تک پہنچایا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔

پاکستانی ٹیم نے جاپان کے خلاف بڑی ٹیکنیکل غلطی کی، تیسرا گول کر کے سکور لیول کر دیا، گراؤنڈ میں 12 کھلاڑی ہونے پر گول واپس ہوگیا، ٹیکنکل غلطی پر پاکستان ہاکی ٹیم کی منیجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 

Advertisement