ایشیا کپ: ہاکی فیڈریشن کا 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان

Published On 07 May,2022 05:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کی تیاری کے لیے 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا۔ جو 9 مئی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

جن 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے ان میں عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)، اکمل حسین (گول کیپر)، منیب الرحمن (گول کیپر)، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، محمد عبداللہ، محمد حماد انجم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں ارباز احمد، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید، غضنفر علی، محمد سلمان، رومان خان، معین شکیل، علی شان، جنید منظور، اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد، احمد ندیم، نوہیز زاہد اور رانا سہیل ریاض شامل ہیں۔
 

Advertisement