دورہ یورپ کا آخری میچ، قومی ہاکی ٹیم کو اسپین کے ہاتھوں شکست

Published On 04 May,2022 07:34 pm

بارسلونا:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں اسپین نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیدی۔

دورہ یورپ کے دوران دوسرے اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ کے پہلے ہاف میں اسپین کو صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی، کھیل کے دوسرے حصے میں پاکستان کی جانب سے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے ایک ایک گول سکور کیا۔

اسپین کی ٹیم نے مزید دو گول سکور کرکے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کے ہمراہ مینجر اولمپیئن خواجہ جنید، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد، ڈریک فلیکر، کوچ رچرڈ اسنیچر رہے، گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے۔

دورہ یورپ کے مکمل ہونے کے بعد 5 مئی کو قومی ٹیم وطن واپس روانہ ہوگی۔
 

Advertisement