ایشیا ہاکی کپ میں ناقص کارکردگی، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

Published On 29 May,2022 07:18 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

انڈونیشیا میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے میزبان کھلاڑیوں کے خلاف واحد کامیابی حاصل کی، بھارت سے برابر میچ اور جاپان سے شکست کے باعث قومی سکواڈ ورلڈکپ میں نمائندگی سے محروم ہو گیا۔

اس مایوس کن کارکردگی پر ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جو ناقص پرفارمنس کا جائزہ لے کر 20 جون کو صدر پی ایچ ایف کو رپورٹ جمع کرائے گی۔
 

Advertisement