فیفا ورلڈ کپ: تمام ٹیموں کو سکواڈ 23 سے بڑھا کر 26 رکنی کرنے کی اجازت

Published On 24 June,2022 04:31 pm

دوحہ:(دنیا نیوز) کورونا خطرات کے پیش نظر فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تمام 32 ٹیموں کو سکواڈ کو 23 سے بڑھا کر 26 رکنی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رواں سال نومبر میں فٹبال کا عالمی میلہ قطر میں سجے گا جس کے لیے ٹیم شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس خطرات سے بچاؤ کے لیے سکواڈز میں تین پلیئرز کا اضافہ کر کے 26 کر دیا گیا ہے۔

حکام نے تمام 32 ٹیموں کو 20 اکتوبر تک سکواڈز کی حتمی فہرست جمع کرانے کا مراسلہ جاری کر دیاو ساتھ ہی کہا کہ میچ کے لیے 15 متبادل کے نام دیئے جائیں گے یعنی تمام کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہوں گے، 11ٹیم آفیشلز میں ڈاکٹر بھی شامل ہو گا جسے گراؤنڈ میں پلیئرز کے ساتھ بنچ پر بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔
 

Advertisement