لندن:(دنیا نیوز) ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن کے افتتاحی روز بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دی، کھیل کے انتظار میں انگلش کھلاڑی ایما راڈو کانو سمیت پلیئرز انڈور گیم میں دل بہلانے لگے۔
لندن کے لش گرین ٹینس کورٹ پر میگا ایونٹ شروع ہو گیا، افتتاحی روز سنگلز مقابلوں کا آغاز ہوا ہی تھا کہ بارش رکاوٹ بن گئی جس کی وجہ سے کورٹس کو ڈھانپ دیا گیا۔
موسم کے بہتر ہونے کے انتظار کرتے کھلاڑیوں نے اِن ڈور گیم کو انجوائے کیا، اس میں میزبان ملک کی ایما راڈوکانو توجہ کا مرکز بن گئیں۔