لاہور: (ویب ڈیسک) انجری کے باعث ایک سال تک ٹینس کورٹ سے آؤٹ رہنے والی سابق نمبر ون سرینا ولیمز ومبلڈن چیمپئن شپ میں اِن ایکشن ہوں گی ، سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کی تیاریاں شروع کر دیں ۔
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ایک سال تک انجری کا شکار رہنے کے بعد ومبلڈن میں انٹری ڈال دی ہے ، ریکارڈ 23 سنگلز گرینڈ سلیم جیتنے والی سابق نمبر ون کھلاڑی نے تیاریاں تیز کر دی ہیں ، وائلڈ کارڈ پر شرکت کرنے والی پلیئر کا مقابلہ 28 جون کو فرنچ حریف ہارمنی ٹان Harmony Tan سے ہو گا ۔