نوویک جوکووچ، کیسپر رڈ اور اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن میں فاتحانہ آغاز

Published On 28 June,2022 06:14 pm

لندن:(ویب ڈیسک) سربیا کے ٹینس سٹار، ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، ناروے کے ٹینس کیسپر رڈ، ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز اور برطانوی سٹار اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں شروع ہو چکے ہیں، 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں حریف جنوبی کورین کھلاڑی کوون سون وو کو 3-6، 6-3، 3-6 اور 4-6 سے شکست دی اور دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 21 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں، ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ہسپانوی حریف کھلاڑی البرٹ راموس کو 6-7(1-11)،و 6-7(1-11) سے شکست دی، برطانوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے بھی دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے مینز سنگلز ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ کو 6-4، 3-6، 2-6اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

پولینڈ کے ہربرٹ ہرکاز اور ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ باہر ہوگئے۔
 

Advertisement