لاہور:(ویب ڈیسک) 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اگلے ہفتے لیور کپ کے بعد پیشہ ور ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، یہ میرا آخری اے ٹی پی ایوینٹ ہوگا۔
انہوں نے دو صفحات پر مشتمل ایک نوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب 41 سال کے ہوگئے ہیں اور ان کے جسم کی بھی ایک حد ہے، لگاتار انجری اور آپریشن نے جسم کو تھکا دیا ہے۔
— Roger Federer (@rogerfederer) September 15, 2022
فیڈرر نے جذباتی نوٹ میں لکھا کہ اپنے 24 سال کے ٹینس کیریئر میں انہوں نے 1500 سے زیادہ میچ کھیلے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ پیشہ ور کیریئر کو بریک دیا جائے۔
— Roger Federer (@rogerfederer) September 15, 2022
انہوں نے کہا کہ وہ آگے ٹینس کھیلتے رہیں گے، لیکن گرینڈ سلیم اور اے ٹی پی ٹور ٹینس اب نہیں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے بعد سب سے زیادہ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے کھلاڑی راجر فیڈرر ہیں۔