اسپین : (ویب ڈیسک ) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کے درمیان معاہدہ دونوں کیلئے ہی شاندار ثابت ہوا ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فٹبال کی تاریخ میں اپنے کیرئیر میں سوا دو کھرب روپے ( ایک ارب ڈالر) سے زیادہ کمانے والے فٹبالر رونالڈو سعودی فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے کے بعد مزید دولت مند ہوگئے ہیں ۔
النصر فٹبال کلب 37سالہ کرسٹیانو رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا ۔
کرسٹیانو رونالڈو کی مجموعی دولت 490 ملین امریکی ڈالر ہے ، اس سے قبل فوربز نے 2016 اور 2017 میں انہیں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والا کھلاڑی قرار دیا تھا۔
2020 میں کیریئرمیں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کمانے والے وہ پہلے کھلاڑی ہیں۔
اسی طرح النصر فٹبال کلب کی جانب سے رونالڈو کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد بڑھ کر دگنی ہوگئی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار تھی جو کہ کرسٹیانو رونالڈو کے آنے کے بعد 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Al-Nassr have DOUBLED their following in just a few hours since announcing the signing of Cristiano Ronaldo
— ESPN FC (@ESPNFC) December 30, 2022
The Ronaldo effect ™ pic.twitter.com/FAqxbW81JY
دوسری جانب سعودی فٹبال کلب کی طرف سے کرسٹیانو رونالڈو کودی جانیوالی جرسی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلا کرتے تھے ، تاہم قطر میں ہونے والی فیفا ورلڈ کپ سے چند دن پہلے ہی انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنا تعلق ختم کر لیا تھا۔