پی ٹی وی کو فیفا کپ کے نشریاتی حقوق نہ ملنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل

Published On 29 December,2022 06:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری ٹی وی کے فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے میں ناکامی کے معاملے پر وزارت اطلاعات و نشریات نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی ڈائریکٹر پی ٹی وی نعمان نیاز کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

ڈی جی وزارت اطلاعات امبرین جان کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، وزارت اطلاعات نے کمیٹی کو 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔