سڈنی: (ویب ڈیسک) میلبرن کرکٹ کلب (ایم سی سی) اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کرلیا۔
میلبرن کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے انکشاف کیا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی20 ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران 90,000 سے زیادہ شائقین نے میلبرن کرکٹ کا رخ کیا تھا، اگر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میچ یہاں کھیلتی ہیں تو ایسا کراؤڈ ہمیں 5 روز مسلسل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
The MCC and the Victorian government have made informal inquiries to CA about hosting a Test between India and Pakistan
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 29, 2022
Full story: https://t.co/qiMl5rRxM0 pic.twitter.com/uQBOllb6Fy
اسٹیورٹ فوکس نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے دونوں بورڈز سے بات کرنے کی کوشش کرے گا، مجھے لگتا ہے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انہیں اعتراض نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت بورڈز اگر رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو ٹیموں کے سپورٹرز کی ایک بڑی تعداد یہاں موجود ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا۔