کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، دھرنے کے ہجوم کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکھٹا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ گوادر میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔