گوادر: (دنیا نیوز) جیونی کے پکنک پوائنٹ دَران میں پہاڑی تودہ گرنے سے مچھلی کا شکار کرتے متعدد نواجوان تودے تلے دب گئے جن میں سے ایک کی نعش برآمد کرلی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات اور دشوار گزار راستہ ہونے کے سبب ریسکیو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے جیونی میں ساحل سمندر پر پہاڑی تودہ گرنے کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض افراد کے پہاڑی تو دے کے نیچے دب جانے پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر کو فوری طور پر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تودے کے نیچے دبےافراد کو باحفاظت نکالنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔